پاکستان کمزور ٹیم ہے، انگلینڈ کو 0-3 سے جیتنا چاہیے، اسٹورٹ براڈ پاکستان ٹیم میں بابر اعظم اور محمد عباس جیسے کھلاڑی ضرور ہیں مگر وہ ایک کمزور ٹیم ہے، سابق فاسٹ باﺅلر کا انٹرویو

لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے پاکستان کو کمزور ٹیم قرار دے دیا۔ایک انٹرویو کے دوران اسٹورٹ براڈ نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں بابر اعظم اور محمد عباس جیسے کھلاڑی ہیں لیکن وہ ایک کمزور ٹیم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بہت اچھی ٹیم نہیں ہے اور انگلینڈ کو با آسانی اسے ٹیسٹ سیریز میں 0-3 سے شکست دینی چاہیے۔دوسری جانب سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے بھی پیشگوئی کی ہے کہ انگلینڈ پاکستان کو 0-3 سے شکست دے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *