ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں کانکررز، چیلنجرز، سٹرائیکرز، سٹارز اور انونسیبلز حصہ لیں گی

 کراچی (سپورٹس ڈیسک)نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کا (آج) جمعرات سے کراچی میں آغاز ہوگا،ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں کانکررز، چیلنجرز، سٹرائیکرز، سٹارز اور انونسیبلز حصہ لیں گی۔ شیڈول کے مطابق نیشنل انڈر 19 ویمنز ٹورنامنٹ 4 ستمبر تک این بی پی کمپلیکس اور ایچ پی سی اوول گرانڈ میں کھیلا جائے گا،ٹورنامنٹ میں 75 انڈر 19 ویمنز کرکٹرز شریک ہوں گی۔رپورٹ کے مطابق فضا فیاض، کومل خان، سمعیہ افسر، رویل فرحان اور ضوفشاں ایاز ٹورنامنٹ میں کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گی،نیشنل انڈر 19 ویمنز ٹورنامنٹ کے پہلے 10 میچز 30 اوورز پر مشتمل ہوں گے،ٹورنامنٹ کے آخری دس میچز اور فائنل ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے،ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم آٹھ میچز کھیلے گی، ٹاپ دو کے درمیان فائنل ہوگا،ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو دس لاکھ جبکہ رنرز اپ کو سات لاکھ پچاس ہزار انعام ملے گا،ٹورنامنٹ پاکستان ویمنز انڈر 19 کی ایشیا کپ اور انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاری میں اہم کردار ادا کرے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *