ہارورڈ یونیورسٹی مقدمات کے تصفیے کیلئے 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ادا کرے گی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)ہارورڈ یونیورسٹی انسانی اعضا کی چوری سے متعلق مقدمات کے تصفیے کے لیے 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ادا کرے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غفلت برتنے پر متعدد خاندانوں نے ہارورڈ کے خلاف مقدمات دائر کر رکھے ہیں، مقدمات ہارورڈ میڈیکل اسکول کے مردہ خانے کے سابق مینیجر سیڈرک لاج کی گرفتاری کے بعد دائر کیے گئے۔ عدالت نے طبی تحقیق اور تعلیم کے لیے عطیہ کی گئی لاشوں کے اعضا اور جسمانی حصے چوری کرکے فروخت کرنے کے جرم میں سیڈرک لاج کو 8 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے قرار دیا کہ ہارورڈ نے کئی برس تک عطیہ کی گئی لاشوں کے ساتھ ناروا اور ہولناک سلوک جاری رکھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *