Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ پھر فوجی ایکشن کے ذریعے سفارتکاری کی تکمیل کی جائے اور وعدوں کی خلاف ورزی کا عملی ردعمل دیا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے خبردار کیا کہ ایران پر دباو بڑھانے سے امریکا وہ رعایتیں حاصل نہیں کرسکتا جو کبھی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا حصہ ہی نہیں تھیں۔باقر قالیباف نے یہ بات امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ اور وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے بیانات پر ردعمل میں کہی۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ ہیگسیتھ اور بیسنٹ اپنی اوقات سے بڑھ کر بات کر رہے ہیں، انہیں جاننا چاہیے کہ مسخروں کی ٹیم کرشمے نہیں دکھاسکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتظار بند کردیں کہ جادوگر ٹوپی سے خرگوش برآمد کرے گا اور اس بحران کو ختم کردے گا جو امریکا کا پیدا کردہ ہے۔ باقر قالیباف نے کہا کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی جب تک بحری ناکہ بندی ختم نہیں ہوتی، تیل پر عائد پابندیاں اٹھائی نہیں جاتیں، ایران کے منجمد اثاثے جاری نہیں کیے جاتے اور اور فوجی آپریشنز بند نہیں ہوتے۔