Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ابوظہبی (انٹرنیشنل ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ تمام تجارتی و کاروباری اور مالی معاملات تاحکمِ ثانی معطل کر دئیے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ ایران سے تمام تجارت، کمرشل تبادلے اور اقتصادی ٹرانزکشنز روک دی گئی ہیں۔یو اے ای وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ کشیدگی علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔