ٹرمپ کا کم جونگ ان سے جلد از جلد ملاقات کے انتظام کیلئے معاونین پر زورٹرمپ نے نجی طور پر کم جونگ ان کے ساتھ براہِ راست ملاقات کا انتظام کرنے پر بات کی ،امریکی اخبار

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے جلدازجلد ملاقات کے انتظام کیلئے معاونین پر زور دیا ہے۔امریکی اخبارنے امریکی حکام کے حوالے سے یہ رپورٹ دی ہے کہ ٹرمپ نے نجی طور پر کم جونگ ان کے ساتھ براہِ راست ملاقات کا انتظام کرنے پر بات کی ۔امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ کی کم جونگ ان سے ملاقات نومبر میں ایشیا پیسیفک اکنامک کو آپریشن اجلاس کے موقع پر متوقع ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ اور کم جونگ ان کی آخری ملاقات 30 جون 2019 کو غیر فوجی زون میں واقع جنگ بندی کے گاں پنمنجوم میں ہوئی تھی، جہاں ٹرمپ نے مختصر طور پر شمالی کوریا کی سرزمین میں قدم رکھا اور وہ ایسا کرنے والے پہلے منصب پر فائز امریکی صدر بن گئے تھے۔یہ ملاقات جون 2018 میں سنگاپور اور فروری 2019 میں ہنوئی میں ہونے والی دونوں رہنماں کی باضابطہ سربراہی ملاقاتوں کے بعد ہوئی تھی۔تاہم ان ملاقاتوں میں کوئی مستقل معاہدہ طے نہیں پایا، جس میں شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنا بھی شامل تھا۔ اس کے برعکس، شمالی کوریا نے اپنے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں مسلسل اضافہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *