Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ممبئی (کلچرل ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول نے اپنی زندگی کے مشکل ترین دور سے پردہ اٹھا دیا۔سنی دیول نے حالیہ پوڈکاسٹ میں اپنی مالی مشکلات پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فلم غدر 2 کی کامیابی سے قبل وہ تقریبا 55 کروڑ 99 لاکھ بھارتی روپے کے قرض میں ڈوبے ہوئے تھے مگر اتنے بڑے مالی دبا کے باوجود انہوں نے اپنی خوشی کو متاثر نہیں ہونے دیا اور معمول کے مطابق زندگی گزارتے رہے۔اداکار کے مطابق ان کی مالی مشکلات کی بڑی وجہ فلم سازی میں کی جانے والی سرمایہ کاری تھی۔ انہوں نے گھائل ونس اگین سمیت مختلف فلمی منصوبوں پر سرمایہ لگایا، تاہم مطلوبہ کاروباری کامیابی حاصل نہ ہونے کے باعث انہیں بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔بعدازاں انہوں نے 2019 میں پل پل دل کے پاس کی ہدایت کاری بھی کی جس سے ان کے بیٹے کرن دیول نے بالی ووڈ میں قدم رکھا، مگر یہ فلم بھی باکس آفس پر نمایاں کامیابی حاصل نہ کر سکی۔سنی دیول نے بتایا کہ ان پر واجب الادا رقم کسی دوسرے شخص سے لیے گئے ذاتی قرض کی صورت میں نہیں تھی بلکہ معاملہ ان کی اپنی سرمایہ کاری اور اثاثوں سے جڑا تھا۔ مالی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے انہیں اپنے اثاثے فروخت کر کے رقم ادا کرنا تھی۔سال 2023 میں غدر 2 کی ریکارڈ کامیابی کے بعد ایک بینک نے ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع سنی دیول کے بنگلے کی ای نیلامی کا نوٹس بھی جاری کیا تھا۔ اداکار کے ذمے سود سمیت تقریبا 55.99 کروڑ بھارتی روپے واجب الادا تھے۔ بعد میں ادائیگی کے معاملے پر پیش رفت کے بعد نیلامی کا نوٹس واپس لے لیا گیا۔اداکار کا کہنا تھا کہ مالی مشکلات کے باوجود وہ خوش تھے اور انہوں نے پیسے کو اپنی زندگی پر حاوی نہیں ہونے دیا۔