پاکستان بہت یاد آتاہے، دل چاہتا ہے ہوا میں اڑتی ہوئی وہاں پہنچ جاﺅں، شبنم فلم اسٹار شبنم کی 160 فلموں میں 152 اردو، 14 بنگالی اور 4 پنجابی فلمیں شامل ہیں

ڈھاکہ (کلچرل ڈیسک)فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی سدا بہار اداکارہ شبنم نے کہا ہےکہ انہیں پاکستان سے بہت پیار ملا۔پاکستان کی فلم انڈسٹری پر دہائیوں راج کرنے والی اداکارہ شبنم نے اپنی 80ویں سالگرہ منائی اور بتایا کہ جنم دن کی مبارکباد کے پیغامات دنیا بھر سے موصول ہوئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شبنم نے بتایا کہ مجھے پاکستان سے بے انتہا پیار ملا، اس سے زیادہ اور پیار کیا ملتا کہ مداح نے اپنی بچیوں کے نام میرے نام پر رکھ دیئے۔شبنم نے کہا کہ میں نے اپنے دور کے سب مقبول ہیروز کے ساتھ بطور ہیروئن کام کیا اورسب سے زیادہ ندیم کے ساتھ فلمیں کیں۔ایک سوال کے جواب میں لیجنڈری اداکارہ شبنم نے بتایا کہ مجھے پاکستان بہت یاد آرہا ہے، میرا دل چاہتا ہے کہ ہوا میں اڑتی ہوئی پاکستان پہنچ جاﺅں۔خیال رہے کہ فلم اسٹار شبنم کی 160 فلموں میں 152 اردو، 14 بنگالی اور 4 پنجابی فلمیں شامل ہیں۔ان کی سب سے زیادہ جوڑی ندیم کے ساتھ سپر ہٹ ہوئی جو مداحوں کے دل میں آج بھی زندہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *