کندیاں، نواحی علاقہ پپلاں سے گن پوائنٹ پر 2 خواتین اغوا3 نقاب پوش مسلح کار سوار ملزمان گھر میں داخل ہوئے

کندیاں(ویب ڈیسک) نواحی علاقے پپلاں کے قصبہ ڈب بلوچاں نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر 2 خواتین کو اغوا کر لیا۔پولیس کے مطابق ایک گھر میں خاتون اور اس کی غیر شادی شدہ بھتیجی موجود تھیں کہ 3 نقاب پوش مسلح کار سوار ملزمان گھر میں داخل ہوئے، ملزمان نے گن پوائنٹ پر دونوں خواتین کو اغوا کیا اور فرار ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ پپلاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کرلیا جبکہ مغوی خواتین کی بازیابی کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، خواتین کی تلاش شروع کر دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *