Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہاہے کہ گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ اپنے بیان میں شزا فاطمہ نے کہا کہ گوگل کی پاکستان میں آمد ڈیجیٹل معیشت پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ گوگل کے مقامی دفتر کا قیام وزیر اعظم کے ‘ڈیجیٹل نیشن پاکستان’ وژن کا عکاس ہے، حکومت پاکستان صلاحیتوں کو عالمی مواقع سے جوڑنے کے لیے کوشاں ہے۔وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہنا تھا کہ ڈیجیٹل تبدیلی سے نوجوانوں، خواتین اور اسٹارٹ اپس کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے، ڈیجیٹل مہارتوں، اے آئی، کلا ¶ڈ ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ کروم بکس کی علاقائی ممالک میں برآمدات کی حوصلہ افزائی ہوگی، گوگل اور بین الاقوامی ٹیکنالوجی لیڈرز کے تعاون سے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔