اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، 2027 میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، وزیر خارجہ

 اسلام آباد (ویب ڈیسک)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 2027 میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے حوالے سے یہاں ایک اجلاس کی صدارت کی۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نے اجلاس کو مختلف ترقیاتی اور انفراسٹرکچر منصوبوں پر پیش رفت بارے بریفنگ دی۔ نائب وزیراعظم نے جاری تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ فریقین کو تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ نائب وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاسوں کی کامیاب میزبانی اور اعلیٰ ترین معیار کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کی کارروائی کو ہموار، منظم اور کامیاب بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطہ کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے وزیراعظم طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، سیکرٹری داخلہ احمد رضا سرور، چیئرمین سی ڈی اے، نیشنل کوآرڈینیٹر ایس سی او اور متعلقہ وزارتوں کے دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *