اسحاق ڈار کی ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد (ویب ڈیسک)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماں نے خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے کوششوں پر بات چیت کی۔ ترک وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ کے آئندہ وزراِ خارجہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جو رواں ماہ کے آخر میں استنبول میں منعقد ہوگا۔ نائب وزیراعظم نے دعوت قبول کرتے ہوئے اجلاس میں اپنی شرکت کی تصدیق کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *