Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما حافظ منیرحسین احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی آنکھ کا بروقت موثر علاج انکا آئینی وقانونی حق تھاجوکہ انکو فراہمی سے روگردانی کی گئی عمران خان کی آنکھ کوناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے بعد آنکھ کے”ریٹینل ہیمرج”کے موثر علاج کیلئے شفاء ہسپتال منتقلی کا عدالتی فیصلہ بروقت نہ سہی مگردرست اقدام ہے عمران خان کا شفاء ہسپتال منتقلی کیساتھ ہی اقتدار کے مکینوں کاآئی سی یو ICU میں منتقل ہونے کے واضح آثار نظرآرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جعلی پلیٹ لیٹس رپورٹ کی بنیاد پرچار سال کیلئے برطانیہ بھجواکر واپسی پہ ڈرائی کلین کرکے اقتدار کامکین بنایاگیا۔جبکہ آصف زرداری نے10 سالہ سزا کا بیشتر حصہ ضیاء الدین ہسپتال میں گزاراہیں توپھرعمران خان یاکوئی بھی عام پاکستانی قیدی کے علاج ومعالجہ کی فراہمی کیلئے دہرے معیارکارویہ کیوں اختیارکیاجاتاہے،جوکہ انصاف کا قتل اور قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے آنکھ علاج کو مسلم لیگ(ن)کا ایک سینیٹر سازش قرار دے رہے ہیں۔انہوں نے ہی عمران خان حکومت کیخلاف سازش کرکے انکو اقتدار سے علیحدہ کیاتھا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کا ہمیشہ سے وطیرہ رہا ہے،جب بھی انکواقتدار کی کشتی ڈوبتے نظر آنے لگتی ہے تووہ مگر مچھ کے آنسو بہانے لگتے ہیں۔