Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) مانگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن، ضلع زیارت پر دہشت گردانہ واقعہ/حملہ اور اس کے نتیجے میں پولیس اہلکاران کی قیمتی جانوں کی شہادتوں پر عدالتی تحقیقات کے لیے حکومت بلوچستان کی جانب سے قائم کردہ تحقیقاتی (انکوائری) کمیشن جسٹس محمد عامر نواز رانا، نے آج کھلی عدالت میں کارروائی کا آغاز کیا، جس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان، پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان اور رجسٹرار/سیکرٹری تحقیقاتی کمیشن کے روبرو حاضر ہوئے۔کارروائی کے دوران رجسٹرار/سیکرٹری تحقیقاتی کمیشن نے حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ کار (TORs) پڑھ کر سنائے اور تحقیقاتی کمیشن کے مورخہ 15 اگست 2026 کے حکم نامے کی تعمیل کے بابت مطلع کیا کہ پبلک نوٹس مورخہ 17 اگست 2026 کو صوبے کے مختلف اردو اور انگریزی اخبارات میں شائع کرادیا گیا ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کیا گیا ہے. بعد ازاں تحقیقاتی کمیشن نے حکم دیا کہ پبلک نوٹس مورخہ 17 اگست 2026 کی عوام الناس کی آگاہی کے لیے وسیع پیمانے پر دوبارہ اشاعت کی جائے۔مزید برآں، ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان اور پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان کو ہدایت دی گئی کہ وہ ضابطہ کار (TORs) کے بابت اپنے الگ الگ، مختصر و جامع بیانات بمعہ مکمل ریکارڈ، آئندہ تاریخِ کارروائی پر یا اس سے قبل جمع کروائیں۔علاوہ ازیں، کارروائی کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے حکامِ بالا سے ہدایات لینے کی غرض سے وقت مانگا، جس کی تحقیقاتی کمیشن نے اجازت دے دی۔تحقیقاتی کمیشن کی آئندہ کارروائی مختصر و جامع بیانات کی پیشگی کے لیے مورخہ 24 اگست 2026 تک ملتوی کردی گئی۔