بلدیاتی اداروں کو فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث میونسپل کمیٹی سیوی نے اپنی تمام تر خدمات تاحکمِ ثانی معطل کرنے کا اعلان کردیا

سیوی (ویب ڈیسک) صوبائی حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں کو فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث میونسپل کمیٹی سیوی نے اپنی تمام تر خدمات تاحکمِ ثانی معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی سیوی سردار محمد خان خجک کے احکامات پر مختلف مقامات پر تعینات میونسپل عملے کو فوری طور پر واپس بلانے جبکہ تمام مشینری کو گراؤنڈ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔چیئرمین میونسپل کمیٹی سیوی سردار محمد خان خجک کے مطابق میونسپل کمیٹی کا جو عملہ مختلف مقامات پر خدمات انجام دے رہا ہے، اسے 12 گھنٹوں کے اندر اپنی جائے تعیناتی پر واپس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک صوبائی حکومت کی جانب سے میونسپل کمیٹی کو فنڈز فراہم نہیں کیے جاتے، میونسپل کمیٹی سیوی کے تمام آپریشنز تاحکمِ ثانی معطل رہیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ عید میلاد النبی کے جلوس اور اس حوالے سے انتظامات کے لیے میونسپل کمیٹی سیوی کا عملہ دستیاب رہے گا، جبکہ ہنگامی صورتحال میں جہاں فائر بریگیڈ کی ضرورت ہوگی، وہاں فائر بریگیڈ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔چیئرمین میونسپل کمیٹی کے مطابق فنڈز کی فراہمی تک برتھ سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، نکاح نامہ اور طلاق نامہ سرٹیفکیٹس کا اجرا بھی تاحکمِ ثانی معطل رہے گا۔میونسپل کمیٹی سیوی کے اس فیصلے کے بعد شہر میں صفائی، میونسپل سروسز اور دیگر شہری سہولیات کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جبکہ شہریوں نے صوبائی حکومت سے فوری طور پر بلدیاتی ادارے کے لیے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *