وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار کے والد کا 15 سال سے بلاک شناختی کارڈ دو ماہ میں کھلوا دیا گیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک)درخواست گزار نے بتایا کہ ان کے والد سردار محمد کا شناختی کارڈ نادرا کی جانب سے بغیر کسی وجہ کے پچھلے 15 سال سے بلاک تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ متعدد بار نادرا آفس کے چکر کاٹ چکے ہیں اور کمیٹیوں میں بھی پیش ہوئے ہیں۔مگر اس کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔لہذا، انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست جمع کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے والد کا بلاک شناختی کارڈ فوری کھول دیا جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے والد کا بلاک شناختی کارڈ بحال کر دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *