Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)سینٹرل سرکل کوئٹہ کے تحت کوئٹہ شہرکے تمام صارفین کیلئے آن لائن کچہری 20اگست 2026کو (بروزجمعرات) دن11بجے سے دوپہرایک بجے تک منعقد ہوں گے۔جس میں سپرنٹنڈنگ انجینئرعبدالناصرمندوخیل فون نمبر0812441596پر صارفین کی شکایات معلوم کریں گے۔آن لائن کچہر ی میں ایگزیکٹوانجینئر اورریونیوآفیسرز کی موجودگی میں صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات اْٹھائے جائیں گے۔کوئٹہ شہرکے تمام سب ڈویڑنز جن میں لیاقت بازار، مری آباد، کینٹ،کچہری، عالم خان، بروری، کرانی، سریاب، شیخ ماندہ، سپیزنڈ،سیٹلائٹ ٹاون، مہردر، گوالمنڈی، پشتون آباداورکچلاک شامل ہیں اْنکے صارفین بجلی سے متعلق مسائل کے حل کیلئے فون نمبر0812441596پر رابطہ کرکے کیسکوای کچہری میں شرکت کریں نیزتمام صارفین اپنے بجلی بل کاحوالہ نمبربھی بطورریفرنس نوٹ کروالیں تاکہ اْن کی شکایات کافوری ازالہ یقینی بنایاجاسکے۔