Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
حب(ویب ڈیسک) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج حب میں بی ایس پروگرام کے داخلے بند متعدد بچیوں کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ڈی سی حب کا انوکھا اقدام گرلز کالج کو فعال کرنے کے بجائے بچیوں کو بوائز ڈگری کالج میں مشترکہ پڑھانے کے لیے ڈائریکٹر کالجز سے رابطہ۔ اس سلسلے میں بلوچستان کے سب سیبڑے صنعتی شہر حب کے واحد گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں اچانک 2026 سے بی ایس پروگرام میں داخلے بند کردئیے گئے ہیں اس حوالے سے گرلز ڈگری کالج حب انتظامیہ کے مطابق کالج میں اساتذہ اور اسٹاف کی کمی کی وجہ سے ڈائریکٹر کالجز نے بی ایس میں داخلے بند کروانے کا حکم دیا ہے اس سلسلے میں بچیوں نے ڈپٹی کمشنر حب سے ملاقات کرکے مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کی درخواست کی تو ڈی سی حب نے بھی انوکھا اقدام اٹھایا بجائے گرلز ڈگری کالج حب کو مزید فعال بنانے کے بجائے ڈائریکٹر کالجز سے رابطہ کرکے متعدد ں چیوں کو بوائز ڈگری کالج حب میں مشترکہ پڑھانے کے لیے داخل کروایا جس سے زرائع کے مطابق بوائز ڈگری کالج کا نظام بھی کافی متاثر ہورہا ہے کیونکہ حب میں لڑکوں اور لڑکیوں کا مشترکہ تعلیم حاصل کرنے کا رجحان بہت کم ہے اور والدین کا بھی کو ایجوکیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کیا جارہا ہے اس لیے متعدد بچیوں کا مستقبل تاریک ہونے خدشہ پیدا ہوگیا ہے دوسری جانب زرائع کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں سہولیات ناپید بجلی نہیں البتہ سول سسٹم ہے جبکہ پانی ٹینکرز خریدنے پر مجبور ہیں اور سیکورٹی کا کوئی نظام نہیں بچیوں سمیت پورے کالج کی حفاظت کے لیے ایک بھی پولیس اہلکار میسر نہیں عوامی حلقوں کے مطابق کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی گرلز ڈگری کالج اب بی ایس پروگرام بند ہونے سے انٹر کالج بن کر رہ گیا اور بی ایس کرنے کے خواہش مند حب سمیت وندر اور گڈانی کی متعدد بچیوں کا مستقبل تاریک ہونے خدشہ پیدا ہوگیا ہے حکومت وقت کو چاہئیے کہ تعلیمی ایمرجنسی کے تحت فورا گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج حب کو اساتذہ سمیت دیگر اسٹاف فراہم کرکے کالج میں فوری طور پر بی ایس پروگرام کے داخلے شروع کیے جائیں تاکہ بچیوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچ جائے