آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک عبدالغفار مندوخیل کی قیادت میں وفد کی ڈائریکٹر بی پی پی آر اے سے ملاقات،

کوئٹہ(ویب ڈیسک) آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک عبدالغفار مندوخیل اور صدر میر عبدالسلام لانگو کی قیادت میں ایک وفد نے ڈائریکٹر بی پی پی آر اے سے انکے دفتر میں ملاقات کی وفد میں جنرل سیکرٹری ملک مجیب مہترزئی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری صلاح الدین کبزئی اوردیگر شامل تھے۔ وفد نے ڈائریکٹر بی پی پی آر اے کوضلع ژوب اور ضلع شیرانی میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ٹینڈرز سے متعلق عہدیداران اور ٹھیکیداران کے تحفظات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر ضلع چاغی کے ٹھیکیداران کو درپیش ایک اہم مسئلے کے حوالے سے بھی ڈائریکٹر بی پی پی آر اے کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ایسوسی ایشن کی جانب سے تمام معاملات کے شفاف اور قانون کے مطابق حل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ڈائریکٹر بی پی پی آر اے نے ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے تحفظات اور مسائل کو تفصیل سے سنا اور متعدد معاملات پر ضروری ہدایات اور اہم احکامات جاری کیے انہوں نے ٹھیکیدار برادری کے مسائل کے حل کے لیے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن اپنے مسائل اور تحفظات کو سننے، تعاون کرنے اور ضروری اقدامات اٹھانے پر ڈائریکٹر بی پی پی آر اے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیااور امید ظاہر کی کہ بلوچستان بھر کے ٹھیکیداروں کے جائز مسائل کے حل اور شفاف ٹینڈرنگ کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے یہ تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا۔ملک عبدالغفار مندوخیل اور عبدالسلام لانگو نے کہا کہ آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان بھرکے ٹھیکیداروں کی نمائندہ تنظیم ہے جس ٹھیکیداروں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرہی ہے اورکسی کو بھی بلوچستان کے ٹھیکیداروں کی حق تلفی کی اجازت نہیں دے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *