اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کلیئرنس میں مبینہ کرپشن کا نیٹ ورک بے نقاب چینی شہری کی نشاندہی پر ایف آئی اے نے غوری ٹان اسلام آباد میں چھاپہ مارا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل اسلام آباد کی بڑی کارروائی، نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کلیئرنس میں مبینہ کرپشن کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔چینی شہری کی نشاندہی پر ایف آئی اے نے غوری ٹان اسلام آباد میں چھاپہ مارا، امیگریشن کلیئرنس میں مبینہ سہولت کاری پر امیگریشن اینڈ پاسپورٹ آفس اہلکار گرفتار کرلیا گیا۔امیگریشن اینڈ پاسپورٹ آفس اہلکار جنید مغل کے موبائل سے مبینہ واٹس ایپ چیٹس اور ادائیگیوں کے شواہد مل گئے، غیر ملکی شہریوں کی امیگریشن کلیئرنس کے عوض مبینہ طور پر 80 ہزار روپے فی مسافر وصول کیے جاتے تھے۔ایف آئی اے کارروائی کے دوران گاڑی کے ٹرنک سے مبینہ طور پر 2 کروڑ روپے نقد برآمد ہوئے، 2 کروڑ روپے کی مبینہ رقم بلیک سوٹ کیس سے برآمد ہوئی۔ایف آئی اے کے مطابق برآمد رقم کو قبضے میں لے کر سیزر میمو کے ذریعے تحویل میں لے لیا گیا، جنید مغل نے چینی شہری سے رشوت وصول کرنے کا اعتراف کیا۔ایف آئی اے نے اسلام آباد پولیس کے ایس پی یو اہلکار ظفر اقبال کو بھی گرفتار کرلیا، ظفر اقبال کے موبائل سے مبینہ طور پر پاسپورٹس، ویزوں اور امیگریشن کلیئرنس سے متعلق چیٹس ملیں۔ترجمان نے کہا کہ مختلف پروازوں میں غیر ملکی مسافروں کی مبینہ سہولت کاری کا ریکارڈ بھی سامنے آگیا۔ایف آئی اے نے چینی شہری سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ 109، 161، 419 پی پی سی اور 5(2) 1947 پی سی اے کے تحت درج کیا گیا۔دیگر ایس پی یو، امیگریشن، این سی سی آئی اے اہلکاروں اور نجی افراد کا کردار تحقیقات میں سامنے لایا جائے گا، ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل اسلام آباد نے مقدمے کی تفتیش شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *