پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال شہریوں کی جانب سے 150 سے زائد اعتراضات دائر کئے گئے،

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، صوبے بھر میں مکمل کی گئی حلقہ بندیوں کا ریکارڈ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کر دیا گیا ہے۔حلقہ بندیوں کا کام 20 اپریل 2026 سے شروع کیا گیا تھا، جس کے دوران شہریوں کی جانب سے 150 سے زائد اعتراضات دائر کئے گئے۔لاہور میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں، شالیمار ٹا ¶ن میں 72، راوی ٹا ¶ن میں 52، واہگہ ٹا ¶ن میں 25 اور علامہ اقبال ٹا ¶ن میں 37 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔اسی طرح سٹی ٹا ¶ن میں 69، رائے ونڈ میں 32، ماڈل ٹا ¶ن میں 77، نشتر ٹا ¶ن میں 40 اور صدر میں 29 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔دستیاب ریکارڈ کے مطابق 2015 میں لاہور میں یونین کونسلز کی تعداد 274 تھی، جو اب بڑھ کر 433 ہوگئی ہے، حلقہ بندیوں کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کو بھجوائے جانے کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی جانب ایک اہم مرحلہ مکمل ہوگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *