راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی 

 اسلام آباد (ویب ڈیسک)راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا بہاﺅ 10.5 فٹ اور گوالمنڈی کے مقام پر 8.5 فٹ ہے۔راولپنڈی کے علاقے شمس آباد میں سب سے زیادہ 116 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،نشیبی علاقوں میں واسا کا عملہ اور ہیوی مشینری تعینات رہی ۔ایم ڈی واسا کے مطابق لیاقت باغ، کمیٹی چوک انڈر پاس، مری روڈ کے نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری تعینات رہی۔اسی طرح ڈھوک کھبہ، سرکلر روڈ اور صادق آباد کے نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری تعینات رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *