Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے وزارت صحت کے ملازمین کے لیے ہیپا ٹائٹس ٹیسٹ لازم قرار دیدیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ وزارت صحت کے جو ملازمین ٹیسٹ نہیں کروائیں گے ان کی تنخواہ بند کی جائے گی، دیگر اداروں کے ملازمین کے ٹیسٹ کے لیے بھی رابطے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہیپاٹائٹس سی کا پھیلا ﺅتشویشناک ہے، 12سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی اسکریننگ ہونی چاہیے،گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بھی ہیپاٹائٹس اسکریننگ کی جائے گی۔مصطفی کمال نے کہا کہ ڈی پورٹ ہو کر آنے والوں کی اسکریننگ لازمی قرار دی گئی ہے ، تین مہینے تک تمام فلائٹس کو بھی اسکریننگ کے عمل سے گزرنا ہوگا، ادارہ شماریات نے گیجٹس فراہم کیے ہیں،مردم شماری والا سافٹ وئیر نادرا کے ریکارڈ کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ بیماری خون کے ذریعے ٹرانسفر ہو جاتی ہے، ایک کروڑ 10 لاکھ لوگ اس وقت ہیپاٹائٹس سی پازیٹو ہیں،مفت سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب سے ہمیں ڈیٹا نہیں دیا جارہا، وزیراعلیٰ پنجاب سے خود ملنے جا رہا ہوں۔