بنگلہ دیشی وزیراعظم کا بھارت کا دورہ مسترد کرنا بھارت کیلئے بڑا سفارتی دھچکا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر

کوئٹہ (ویب ڈیسک) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر بھارت کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی سفارتی صورتحال میں ایک اہم پیشرفت ہے۔ یہ فیصلہ اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ خطے کے ممالک اب اپنے قومی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے بھارت کے ساتھ تعلقات کو ازسرنو متوازن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان تعلقات میں اس وقت تک بہتری کے امکانات محدود رہیں گے جب تک سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سمیت دیگر مفرور ملزمان کی حوالگی اور شہید شریف عثمان ہادی کے قتل میں ملوث ملزمان کی واپسی کے مطالبات پر عملی پیش رفت نہیں ہوتی۔ بنگلہ دیش نے دوطرفہ حوالگی کے معاہدے کے تحت بھارت سے ان افراد کی واپسی کا مطالبہ کر رکھا ہے۔سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کی دعوت کے باوجود بنگلہ دیشی وزیراعظم کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ نئی دہلی کیلئے ایک واضح سفارتی پیغام ہے کہ خطے کے ممالک اب محض بھارتی اثرورسوخ کی بنیاد پر اپنی خارجہ پالیسی تشکیل دینے کے لیے تیار نہیں۔ یہ فیصلہ بھارت کی علاقائی سفارت کاری اور وزیراعظم مودی کی خطے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *