Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن غلام نبی مری نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر راحیل ملک اور سریاب زونل منیجر خان محمد بلوچ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران کوئٹہ سمیت سریاب کے مختلف علاقوں میں گیس کی مکمل بحالی، عوام کو درپیش مشکلات اور گیس کی فوری فراہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر غلام نبی مری نے کہا کہ سریاب گیس آفس کو کسی بھی صورت میں کسی اور مقام پر منتقل کرنے کی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی۔ سریاب گیس آفس کی منتقلی سریاب کے عوام کے ساتھ ناانصافی اور عوام دشمن پالیسی کے مترادف ہے، جسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بولان کے مقام پر 18 انچ کی گیس پائپ لائن متاثر ہوئی ہے، جبکہ 12 انچ کی پائپ لائن سریاب سے گزرتی ہے۔ اس کے باوجود سریاب کے عوام کو گیس کی فراہمی سے نظر انداز کرنا ناانصافیوں کے تسلسل اور عوام دشمن پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔غلام نبی مری نے مطالبہ کیا کہ سریاب سمیت کوئٹہ کے تمام متاثرہ علاقوں میں گیس کی فراہمی فوری طور پر بحال کی جائے اور عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔ملاقات کے موقع پر پارٹی کے یونٹ سیکریٹری نذیر احمد بلوچ، شبیر احمد اور حاجی سعید احمد بھی موجود تھے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر راحیل ملک اور سریاب زونل منیجر خان محمد بلوچ نے یقین دہانی کرائی کہ عوام کو درپیش گیس کے مسائل کے حل اور گیس کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔