ڈیرہ مرادجمالی میں نامعلوم مسلح افراد لاکھوں روپے نقدی،موٹرسائیکل اور موبائل فون لے اڑے

 ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) ڈیرہ مراد جمالی چوری اور ڈکیتی کی وارداتین دکان سے لاکھوں روپے نقدی ودیگر سامان چوری جبکہ مقامی تاجر سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی شرقی میں مقامی تاجر محمد نواز مینگل سے نا معلوم تین مسلح افراد نے جت محلے کے مقام پر ان سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی میں گزشتہ شب نا معلوم چوروں نے امداد علی کے شاپ کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی ودیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *