Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ (ویب ڈیسک) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر ودانشور میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ آج کل ملک میں نئے صوبے بنانے کا چرچا ہے اور ہماری اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے بڑی سیاسی جماعتوں اور مذہبی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ انگریزوں کے آنے سے پہلے سندھ میں میر تالپوروں، بلوچستان میں خوانین اور پنجاب میں رنجیت سنگھ کی سلطنت قائم تھی جن میں موجودہ کے پی کے کا بڑا حصہ بھی شامل تھا اور بلوچستان کے پشتون علاقوں کو معاہدہ گندمک کے تحت جو اس وقت کے افغان حکمرانوں پر مسلط کیا گیا تھا کو افغانستان سے کاٹ کر برٹش بلوچستان کا نام دیا گیا اور ان میں ریاست قلات کے بعض علاقوں کو بھی شامل کیا گیا ان تاریخی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے میر غوث بخش بزنجو کہتے تھے جن کو آپ صوبے کہتے ہیں وہ انتظامی یونٹس نہیں ہیں بلکہ تاریخی وحدتیں ہیں اور ہر تاریخی وحدت اپنی صدیوں پرانی جداگانہ تاریخ،جغرافیہ، ثقافت اور زبانیں رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ نئے صوبے بنانے کا اختیار صرف اور صرف عوام کو ہے بند کمروں میں بیٹھ کر صوبوں کو درجنوں انتظامی یونٹس میں تبدیل کرنے کے خوفناک نتائج نکل سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کسی صوبے کی بڑی آبادی یا طویل رقبہ نہیں بلکہ بیڈ گورننس،کرپشن، لوٹ مار اور شاہانہ طرز حکمرانی ہے