Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
تربت (ویب ڈیسک) جامعہ تربت نے تعلیمی سال اسپرنگ 2027 کے لیے انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ سطح کے 64 سے زائد تعلیمی پروگراموں میں داخلوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، تفصیلات کے مطابق بی ایس کے 19 پروگرامز، ایسوسی ایٹ ڈگری کے 16پروگرامزاور پوسٹ ایسوسی ایٹ ڈگری (بی ایس پانچواں سمسٹر)کے 13 پروگرامزکیعلاوہ پی ایچ ڈی کے 4 پروگرامز اورایم فل، ایم ایس اور ایم بی اے کے 12 پروگرامز میں داخلے جاری ہیں۔مستحق اور ذہین طلبہ کے لیے متعدد اسکالرشپس اور مالی امداد کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی میں طلبہ کے لیے چوبیس گھنٹے تیز رفتار انٹرنیٹ، ہاسٹلز، ٹرانسپورٹ، سمارٹ کلاس روم،جدید لیبارٹریز اور اے آئی لیب کی سہولیات بھی موجود ہیں۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق درخواست فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے علاوہ یونیورسٹی کے مین کیمپس (داخلہ سیل) یا سٹی کیمپس (لاء ڈیپارٹمنٹ) سے حاصل اور جمع کیے جا سکتے ہیں۔داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔