Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک) کوئٹہ میں گھر پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بلوچ خان کالونی میں ایوب خان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر بھائی کے گھر میں گھس فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کفایت اللہ جاں بحق جبکہ دولت اورالطاف زخمی ہوگئے فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تھانہ خالق شہید پولیس نے نعش اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس مزیدکارروائی کررہی ہے۔