پشاور ہائیکورٹ کے چار مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھالیا چیف جسٹس عتیق شاہ نے حلف لیا،

پشاور(ویب ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ کے چار مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب پشاور ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی جہاں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ججز سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس فرح جمشید، جسٹس ثابت اللہ، جسٹس انعام خان اور جسٹس اورنگزیب خان شامل ہیں۔ حلف اٹھانے کے بعد چاروں ججز باقاعدہ طور پر پشاور ہائیکورٹ کے مستقل جج بن گئے ہیں۔تقریب میں ہائیکورٹ کے دیگر ججز، جوڈیشل افسران اور وکلاءکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثناءاللہ بھی موجود تھے۔ہائیکورٹ بار کے صدر امین الرحمن یوسفزئی، خیبرپختونخوا بار کونسل کے اراکین اور سینئر وکلاءبھی حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *