Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے تین نائب صدور کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی جس پر عدالت نے اسلامی یونیورسٹی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔ریسرچ اینڈ انٹرپرائز، ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس اور اکیڈمکسں کے تین نائب صدر کی تعیناتی چیلنج کی گئی۔جسٹس ایاز شوکت نے شہری جاوید اختر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی وکیل آکاش تارا عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل آکاش تارا نے موقف اپنایا کہ اس عدالت کا فیصلہ اسلامی یونیورسٹی کے لیے ہے کہ وہ کوئی بھی تعیناتی شفاف طریقے سے کریں گے، ایسا کوئی پراسس اسلامی یونیورسٹی کی جانب سے نہیں کیا گیا۔وکیل درخواست گزار کے مطابق اسلامی یونیورسٹی نے اوپن میرٹ پر تعیناتی کرنی تھی انہوں نے فیکلٹی ممبران سے ہی کر لی، اسلامی یونیورسٹی نے اپنا پروسیجر بنا کر تعیناتیاں کر دیا۔جسٹس ایاز شوکت نے ہداہت کی کہ کیا بورڈ آف گورنرز نے اپنا اختیار کمیٹی کو تفویض کیا ہے یا نہیں؟ یہ دیکھ لیجیے گا۔عدالت نے دو ہفتے میں اسلامی یونیورسٹی کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔