عبدالحکیم، پاکستان ایکسپریس کی زد میں آکر 3 سالہ بچی جاں بحق

عبدالحکیم(ویب ڈیسک) پاکستان ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر 3 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ریسکیو ترجمان کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچی ریلوے پٹری کراس کر رہی تھی اور اسی دوران پاکستان ایکسپریس کی زد میں آگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 3 سالہ تانیہ کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ضروری کارروائی مکمل کی، جس کے بعد بچی کی لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *