Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

مظفرگڑھ (ویب ڈیسک)ایک ہفتہ قبل باراتیوں سے بھرا لوڈر رکشہ مظفر گڑھ کینال میں گرنے کے واقعے میں 15 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، حادثے میں شامل 3 لاپتہ بچوں کی لاشیں بھی مل گئی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق لاپتہ 3 بچوں کی لاشیں ملنے کے بعد مجموعی طور پر 15 لاشیں نکالی گئی ہیں۔نہر میں ڈوب کر جاں بحق افراد میں 12 بچے اور 3 خواتین شامل تھے۔حادثہ ایک ہفتے قبل اس وقت پیش آیا تھا جب باراتیوں سے بھرا لوڈر رکشہ مظفر گڑھ کنال میں جاگرا تھا۔حادثے کے وقت رکشے میں 26 افراد سوار تھے، جن میں سے 11 افراد کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔