Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
مظفرآباد(ویب ڈیسک)آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 8 مخصوص نشستوں پر انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں پر انتخاب کے لیے 20 اگست کو کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔23 اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی اور 24 اگست کو اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لیے پولنگ ہوگی۔ مخصوص نشستوں میں خواتین کی 5 اور علما و مشائخ کی ایک، اوورسیز کشمیریوں کی ایک اور ٹیکنوکریٹ کی ایک نشست شامل ہے۔