Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

راولپنڈی(ویب ڈیسک) سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کےخلاف کارروائیوں کے نتیجے میں دو ہشتگرد مارے گئے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ذرائع کے مطابق بسیمہ کیمپ سے 12 کلومیٹر شمال میں کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، سکیورٹی فورسزسے جھڑپ میں 2 دہشتگرد جہنم واصل اور 3 زخمی ہوئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت مشتاق احمد عرف کوہ یار کے نام سے ہوئی، دہشت گردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم اور آئی ای ڈی بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے۔سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام تک بلا تعطل اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔