Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

نیویارک (کلچرل ڈیسک)مارول اسٹوڈیوز کی نئی سپر ہیرو فلم” ایونجرز: ڈومز ڈے“ 18 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، جہاں ڈاکٹر ڈوم اور مارول کی مختلف دنیاوں کے ہیروز کے درمیان ٹکرا بڑے پردے پر دکھایا جائے گا۔گزشتہ دنوں مارول اسٹوڈیوز کی نئی سپر ہیرو فلم ایونجرز: ڈومز ڈے کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، جس میں ڈاکٹر ڈوم کی حیران کن جھلک نے مداحوں میں فلم کے حوالے سے تجسس مزید بڑھا دیا ہے۔ ٹریلر میں ایک ایسے ڈاکٹر ڈوم کو دکھایا گیا ہے جو بظاہر اندرونی کشمکش اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار نظر آتا ہے، جبکہ شائقین کو پہلی مرتبہ ولن کے کردار کو زیادہ قریب سے دیکھنے کا موقع بھی مل رہا ہے۔فلم کی سب سے بڑی خاص بات رابرٹ ڈانی جونیئر کی واپسی ہے، تاہم اس مرتبہ وہ آئرن مین نہیں بلکہ خطرناک ولن ڈاکٹر ڈوم کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایونجرز: اینڈ گیم کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ رابرٹ ڈانی جونیئر مارول سنیماٹک یونیورس میں واپس آئے ہیں، جہاں ان کا سامنا ایک پوری سنیماٹک یونیورس سے ہوگا۔ٹریلر کی نمائش سے پہلے تقریب میں ہیو جیکمین کی ایک خصوصی ویڈیو بھی دکھائی گئی، جس میں وہ ولورین کے روپ میں فلم کے بارے میں گفتگو کرتے نظر آئے۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ ویڈیو میں ان کے ساتھ موجود نہ دکھائی دینے والا ڈیڈپول مسلسل انہیں ٹوکتا اور سرگوشیوں میں بتاتا رہا کہ انہیں کیا کہنا چاہیے۔ویڈیو میں ڈیڈپول اور جیکمین کے درمیان دلچسپ نوک جھونک بھی دیکھنے کو ملی۔ ڈیڈپول نے جیکمین سے کہا کہ وہ صرف خیریت دریافت کرنے کے لیے رابطے میں آیا ہے اور یہ سوچ رہا تھا کہ شاید فلم کی کاسٹ مکمل کرنے کے لیے انہیں کچھ مزید لوگوں کی ضرورت ہو۔ جیکمین نے جواب دیا کہ وہ فلم کا حصہ بننا پسند کریں گے اور شاید ریان رینالڈز کو بھی ایونجرز: ڈومز ڈے میں آنے کے لیے قائل کرسکیں۔ایونجرز: ڈومز ڈے کی ہدایت کاری روسو برادران کر رہے ہیں اور فلم میں مارول کے ساتھ ساتھ ایکس مین سمیت مختلف فرنچائزز کے متعدد بڑے نام شامل ہیں۔ 2000 کی دہائی کی اصل ایکس مین فلموں سے پیٹرک اسٹیورٹ اور ایان میک کیلن بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔اصل ایونجرز کاسٹ سے کرس ایونز اور کرس ہیمسورتھ فلم میں نظر آئیں گے، جبکہ بلیک پینتھر سے لیٹیشیا رائٹ اور ونسٹن ڈیوک، شانگ چی سے سیمو لیو اور فینٹاسٹک فور: فرسٹ اسٹیپس سے پیڈرو پاسکل، وینیسا کربی، ایبن موس-باچراک اور جوزف کوئن بھی اہم کاسٹ میں شامل ہیں۔فلم میں کیپٹن امریکا کے کردار کے لیے معروف انتھونی میکی اور اینٹ مین اسٹار پال رڈ بھی موجود ہیں۔ تھنڈربولٹس سے سیبسٹین اسٹین، فلورنس پِیو، وائٹ رسل اور ڈیوڈ ہاربر بھی اس بڑے مارول پروجیکٹ کا حصہ بن چکے ہیں۔ مارول اسٹوڈیوز نے فلم کی کہانی اور کرداروں کے حوالے سے اب تک معلومات کو کافی حد تک محدود رکھا ہے۔ 2025 کے آخری مہینوں اور 2026 کے آغاز میں مختلف کرداروں پر مبنی کئی ٹیزرز جاری کیے گئے، جبکہ جولائی میں بھی فلم کا ایک ٹریلر سامنے آیا تھا۔