Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ (ویب ڈیسک) پشتون قومی جرگہ منعقدہ 31,30اگست، یکم ستمبر کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں پارٹی کے مرکزی ڈپٹی چیئرمین عبدالرؤف لالا کے زیر صدارت ضلع کوئٹہ کے صوبائی ایگزیکٹیوز، ضلع سیکرٹری وسینئر معاونین اور چاروں تحصیلوں کے سیکرٹریز وسینئر معاونین کا مشترکہ اجلاس پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر مرحوم سردار رضا محمد بڑیچ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگا۔ اجلاس میں جرگہ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ اجلاس میں پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر سید شراف آغا ودیگر صوبائی ایگزیکٹیوز اور اراکین نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں اور کامیاب جرگہ کے انعقاد، نظم وضبط، ڈسپلن، معززین تک دعوت ناموں کو پہنچانے، جرگہ کے انتظامات ودیگر نکات پر تفصیلی بحث ومباحثہ کیا گیا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ جنوبی پشتونخوا کے عوام کا کوئٹہ میں پشتون قومی جرگہ قومی روایات، اتحادواتفاق اور منظم ہونے کا ذریعہ ثابت ہوگی اور ہمارے عوام کو درپیش اذیت ناک صورتحال سے نجات کا باعث بنے گی۔ اس لیئے ضروری ہے کہ جنوبی پشتونخوا اور بالخصوص کوئٹہ میں تمام اقوام وعوام، اقلیتوں کی نمائندگی بھی شامل ہو ں اور یہ ایک روایتی اجمتاع نہیں بلکہ ایسا جرگہ ہوگا جس میں باہمی مشاورت، اتفاق رائے، اجتماع دانش کے ذریعے ہمارے عوام کو درپیش صورتحال کو اجاگر کرنے اور اس کے حل کے لیے تجاویز پیش ہوں گے اور اس کے اعلامیہ کی روشنی میں ہم اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے حکمت عملی طے کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پشتون قومی روایات میں جرگے کو ہمیشہ ایسے پلیٹ فارم کی حیثیت حاصل رہی ہے جہاں اختلافات کو گفت و شنید کے ذریعے حل کرنے، مظلوم کی داد رسی کرنے اور معاشرے میں امن و بھائی چارے کو فروغ دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔آج ہمارے عوام کو مختلف سماجی، معاشی، معاشرتی،سیاسی اور امن و امان کے مسائل کا سامنا ہے۔ ایسے حالات میں ایک باوقار، نمائندہ، سنجیدہ اور پُرامن پشتون جرگہ عوامی مشکلات اور اجتماعی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے قابلِ عمل حل کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔اور یہ جرگہ ہمارے عوام کے لیے امن، تعلیم، روزگار، صحت، بنیادی سہولیات،بجلی، گیس، پینے کے صاف پانی، تجارت اور عوامی تحفظ جیسے مسائل کے لیے مشترکہ ترجیحات طے کی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشتون قومی جرگہ کے حوالے سے نام نہاد منفی پروپیگنڈہ اور سوشل میڈیا پر جاری مہم قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ ہم اپنے تمام قومی سیاسی جمہوری کارکنوں اور باشعور، قوم دوست، وطن دوست، جمہوریت پسند عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مہم کا حصہ بننے کی بجائے اپنی ذمہ داریوں کی جانب متوجہ ہو اور جرگہ کی تیاری اور اس کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرے۔ کیونکہ ہم سب نے مل کر اس جرگہ میں عوام کے مشترکہ مسائل کو حل کرنے کے لیے سب کو ایک میز پر لانا ہوگا اور اپنے عوام کو متحد ومنظم کرنا ہی جرگہ کی کامیابی ہوگی۔