آ ٓج کل ملک میں نئے صوبے کے قیام کے شوشے چھوڑے جارہے ہیں ہماری جماعت نئے صوبے بنانے کے خلاف ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ(ویب ڈیسک) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی  ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ا ٓج کل ملک میں نئے صوبے کے قیام کے شوشے چھوڑے جارہے ہیں ہماری جماعت نئے صوبے بنانے کے خلاف ہے، صوبے کسی کی خواہش پر نہیں بلکہ تاریخی اور جغرافیائی اعتبار سے بنانے چاہئیں،ہم صوبے بنانے کے خلاف جلد مہم شروع کررہے ہیں، اس مہم میں ملک کی سب جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے رہائشی میر احمد مری کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پرپریس کانفرنس میں کیا۔صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان مشکل حالات سے گذررہاہے، لیکن ہم پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، ہماری جماعت میں تنظیم سازی کاعمل جاری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ میں وزیراعلی بلوچستان بننے کا خواہش مند نہیں ہوں ہم صوبے میں لگی آگ کو بجھانا چاہتے ہیں۔سابق وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن وامان کی خرابی کی وجہ نیتوں کاٹھیک نہ ہونا ہے، حکمرانوں کوسمجھانیکی کوشش کررہیہیں کہ صوبے کامسئلہ سیاسی طورحل کیا جائے، صدر آصف زرداری،نواز شریف،مولانا فضل الرحمان اوردیگررہنماآکربلوچستان کامسئلہ حل کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *