صحبت پور میں ٹریفک کے دوو مختلف حادثات میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ دو افرادزخمی ہوگئے

ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) صحبت پور میں ٹریفک کے دوو مختلف حادثات میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ دو افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق صحبت پور کے قریب پولیس تھانہ جیاء خان کی حدود جیانی ڈپ کے مقام پر تیز رفتار ٹریکٹر کی زد میں آکر ایک چھ سالہ بچہ ممتاز علی ولد صابر علی ہلاک ہوگیا واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے پولیس نے ٹریکٹر کو تحویل میں لیکر مزید تحقیقات شروع کردی جبکہ صحبت کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے دو افراد محمد بخش و امداد زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول اسپتال صحبت پور منتقل کردیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *