Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک) چینی قونصل جنرل فینگ ڈیہنگ کراچی نے اتوار کو وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو سے رابطہ کرکے انکی خیریت دریافت کی۔چینی قونصل جنرل فینگ ڈیہنگ نے وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کے قافلے پر مستونگ میں دہشتگرد حملے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیاچینی قونصل جنرل نے کہا کہ مستونگ میں میر ضیاء اللہ لانگو کے قافلے پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، میر ضیاء اللہ لانگو کے قافلے پر حملہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔