Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک)اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی میر جھالاوان میر یونس عزیز زہری کا کمشنر خضدار قادر بخش پرکانی، ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی، ایس ایس پی خضدار دوستین دشتی،چیف آفیسر وڈیرہ محمد صالح جاموٹ،ایکسین بلڈنگ سلیم عمرانی،ایکسین پی ایچ ای عبدالروف قمبرانی،ایکسین ایر یگیشن سعید مصطفی،آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چئرمین بشیر احمد جتک،ایم ایس شبیر احمد مینگل،ڈی ایچ او خضدار،انجینئر نیاز زہری،انجینئر یونس رمضان موسیانی سمیت ضلع خضدار کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ جھالاوان ٹیچنگ ہسپتال خضدار کا اہم و تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے موقع پر اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے BSDI اقدام کے تحت بحال کیے گئے آپریشن تھیٹر کا باقاعدہ افتتاح کرلیا۔اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستہرائی، علاج معالجے کے انتظامات اور ہسپتال کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری کمشنر قلات ڈویڑن قادر بخش پرکانی ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے ہسپتال کے مختلف شعبوں میں موجود افسران اور عملے سے ملاقاتیں کی، ان کی کارکردگی اور عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور ہسپتال میں مزید بہتری کے لیے ضروری اقدامات پر بھی بات چیت کی۔اس موقع پر متعلقہ حکام کی جانب سے ہسپتال میں جاری ترقیاتی و طبی اقدامات، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال خضدار ڈاکٹر شبیر احمد مینگل نے۔ اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری کمشنر قلات ڈویڑن قادر بخش پرکانی ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق سا سولی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ خضدار کے عوام کو صحت سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی اور سرکاری اداروں کو فعال و مؤثر بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ہسپتال میں موجود سہولیات کو مزید بہتر بنانے اور عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔دورے کے اختتام پر میر یونس عزیز زہری نے ضلعی انتظامیہ اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے عوامی خدمت اور ادارے کی بہتری کے لیے جاری اقدامات کو سراہا۔اور اس کے علاوہ ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری نے ہسپتال میں موجود چلڈرن وارڈ کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال میں نئے بننے والی دیگر پروجیکٹس پر جاری کام کا معائنہ کیا اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کا ضلعی آفسران کے ہمراہ BSDI کے توسط سے بننے والے آپریشن تھیٹر کا افتتاح کرتے ہوے دعائیں خیر کئے۔