Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک)ڈسٹرکٹ پولیس نصیرآباد نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سے چوری ہونے والی ٹویوٹا کرولا برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ٹویوٹا کرولا کراچی کے علاقے شاہین کمپلیکس مین روڈ تھانہ آرام باغ صدر ڈویڑن ضلع ساؤتھ کراچی کی حدود سے چوری ہوئی تھی۔ایس ایچ او تھانہ سٹی اور انچارج 15 مددگار سینٹر نے دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ گاڑی برآمد کرلی۔برآمد ہونے والی گاڑی ٹویوٹا کرولا ماڈل 2012، بلیک رنگ، رجسٹریشن نمبر LEC-5028، لاہور رجسٹریشن کی حامل ہے۔ نصیرآباد پولیس نے گاڑی کی برآمدگی سے متعلق متعلقہ کراچی پولیس کو اطلاع دے دی ہے۔پولیس حکام کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔