Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر،سینیٹر دھنیش کمار،حیدر گیلانی اور چوہدری فواد نے اتوار کو وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو سے رابطہ کرکے انکی خیریت دریافت کی۔ رہنماوں نے مستونگ کے علاقے کنڈ عمرانی میں میر ضیاء اللہ لانگو پر حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ اللہ پاک کا شکر ہے میرضیاء اللہ لانگو حملے میں محفوظ رہے۔سینیٹر دھنیش کمار نے کہا کہ بلوچستان کے بہادر سپوت دہشت گردوں کے سامنے نہیں جھکیں گے، دہشت گرد یاد رکھیں ریاست اور عوام دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پولیس کو بہادری اور جرت کا مظاہرہ کرنے اور حملہ ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔