حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اور عملی اقدامات اٹھارہی ہے،پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت و ثقافت نوابزادہ میر زرین خان مگسی

اوتھل (ویب ڈیسک)پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت و ثقافت نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اور عملی اقدامات اٹھارہی ہے اورا س مقصد کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں لسبیلہ کے عوام کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے اور عوام کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔یہ بات انہوں نے سرکٹ ہاؤس اوتھل میں ملاقات کرنے والے مختلف وفود،قبائلی عمائدین،بلدیاتی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس سے قبل سرکٹ ہاؤس اوتھل پہنچنے پر پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت و ثقافت نوابزادہ میر زرین خان مگسی کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا اورانہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئیاس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ سردار غلام فاروق شیخ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ،ڈی پی او لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی، ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر فرید اللہ شاہ ہاشمی، سابق وائس چیئرمین لسبیلہ قادر بخس جاموٹ،ایم ایس سول ہسپتال اوتھل ڈاکٹراویس واجد، سابق چیئرمین اوتھل سردار رسول بخش،سابق وائس چیئرمین اوتھل سید حفیظ شاہ کاظمی اوردیگر بھی موجود تھے۔۔پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت و ثقافت نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کی جائیں تعلیم،صحت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر و مرمت سمیت دیگر شعبوں میں بہتری کیلئے اقدامات تیز کردیئے گئے ہیں۔نوابزادہ زرین خان مگسی نے کہا کہ عوام نے جن مسائل کی نشاندہی کی ہے انکے حل کیلئے فوری اور عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *