دنیا بھر میں تھرو بال کا عالمی دن 17 اگست کو منایا جائے گا

 اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)دنیا بھر میں تھرو بال کا عالمی دن 17 اگست کو منایا جائے گا۔ گزشتہ روز ورلڈ تھرو بال فیڈریشن کے صدر اور پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تھرو بال کا عالمی دن 17 اگست کو منایا جائے گا جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اس دن ملک بھر میں تھرو بال کے نمائشی مقابلے منعقد کروائے جائیں گے اس سلسلہ میں فیڈریشن سے منسلک تمام متعلقہ اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ نمائشی مقابلے اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، مظفرآباد، گلگت سمیت ملک کے دوسرے شہروں میں بھی منعقد کروائے جائیں گے۔مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *