چترال فٹ بال لیگ کا آغاز 29 اگست سے، ملک کی بہترین ٹیمیں میدان میں اتریں گی

چترال (سپورٹس ڈیسک)چترال میں منعقد ہونے والے ملکی سطح کے بڑے اور شاندار کھیلوں کے ایونٹ چترال فٹبال لیگ کا آغاز 29 اگست کو کرنل مراد اسٹیڈیم دروش، چترال میں ہوگا،چیف آرگنائزر کمال عبد الجمیل نے بتایا کہ لیگ کی تیاریاں شروع کر دی گئیں اور لیگ میں ملک کی نامور فٹ بال ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ چترال فٹبال لیگ کا انعقاد آئیڈیل فٹبال کلب دروش کے زیر اہتمام چترال سکاٹس کے تعاون سے کیا جا رہا ہے جبکہ لیگ کے انعقاد میں ضلعی انتظامیہ لوئر چترال، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس، چترال پولیس اور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کا بھی تعاون حاصل ہے۔ لیگ میں ملک کی بہترین اور معروف فٹبال ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، جن میں دفاعی چیمپئن کے آر ایل، پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، خیبر پختو نخوا پولیس، گوجرانوالہ واپڈا اور این ایل آئی رجمنٹ کے علاوہ واپڈا ہائیڈرو ہاسنگ سوسائٹی کوہاٹ کی ٹیم بھی شامل ہے۔ لیگ میں چترال کی نمائندگی کرنے والی مقامی ٹیموں میں چترال مارخور، ون مائنڈڈ ایف سی لوٹکوہ، ایون ایف سی اور آئیڈیل ایف سی دروش شامل ہیں،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *