Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ڈارون (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کی ہوم گراؤنڈ پر بنگلادیش سے پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں شکست پر سابق آسٹریلوی کرکٹرز اور آسٹریلوی میڈیا برس پڑا،سابق آسٹریلوی کرکٹر مارک وا نے شکست کو آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دے دیا۔مارک وا نے کہا کہ بیٹنگ مسلسل ناکام ہو تو پھر سلیکٹرز کو بڑے فیصلے لینا پڑتے ہیں، آسٹریلوی ٹیم مکمل اسٹرنتھ کے ساتھ کھیل رہی تھی یہ بہت بڑی شکست ہے۔ڈیوڈ وارنر نے آسٹریلوی ٹیم کے بیٹنگ کے مستقبل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیٹنگ لائن اپ کے ساتھ کیا جنوبی افریقا کا دورہ اعتماد کے ساتھ کیا جا سکتا ہے؟انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا کا دورہ بڑا چیلنج ہو گا، ان کی بولنگ بہت تجربہ کار ہے، آسٹریلیا کو اپنی بیٹنگ لائن اپ کے حوالے سے غور کرنا ہو گا، آسٹریلوی ٹیم میں تبدیلیوں کے لیے سلیکٹرز کو مشاورت کرنا ہو گی۔دوسری جانب آسٹریلوی میڈیا نے کہا کہ بنگلا دیش سے شکست کے بعد سلیکٹرز کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے، جیک ویدرالڈ کے مستقبل پر سوالیہ نشان ہے، ٹریوس ہیڈ کیا اوپنر کے طور پر کامیاب ہیں؟آسٹریلوی میڈیا کے مطابق شکست کی وجہ صرف بیٹرز نہیں بولنگ کمبی نیشن بھی مسئلہ ہے، آسٹریلوی ٹیم میں تازہ خون شامل کرنے کا وقت آ چکا ہے، زیادہ تر کھلاڑیوں کی عمریں 30 سال سے اوپر ہے۔