دالبندین میں صدر میلاد کمیٹی دالبندین مولانا حبیب الرحمن نقشبندی کی قیادت میں عیدمیلاد النبی استقبالیہ ریلی کا انعقاد

دالبندین(ویب ڈیسک)صدر میلاد کمیٹی دالبندین مولانا حبیب الرحمن نقشبندی کی قیادت میں عید میلاد النبی  کی استقبالیہ کار ریلی، شہر لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھاتفصیلات کے مطابق ریلوے مسجد شریف دالبندین سے عید میلاد النبی کے سلسلے میں ایک شاندار استقبالیہ کار ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت میلاد کمیٹی دالبندین کے صدر مولانا حبیب الرحمان نقشبندی نے کی اور خصوصی خطاب صاحبزادہ مفتی خان محمد القادری البغدادی نے کیااور دیگر مضافات سے بھی علمائے کرام نے شرکت کی ریلی میں سینکڑوں عاشقانِ رسول نے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے قافلے کی صورت میں بھرپور شرکت کی۔ ریلی شہر کی مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی واپس ریلوے مسجد پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پر شرکاء نے درود و سلام اور نعتِ رسول کے ساتھ بھرپور عقیدت کا اظہار کیا، جبکہ دالبندین شہر مختلف مقامات پر بیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ریلی کے دوران شرکاء نے عید میلاد النبی کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حضور اکرم  سے اپنی والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ غوثیہ مسجد پہنچنے پر ریلی کے شرکاء نے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ پروگرام میں شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *