Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) جعفرآباد کیٹل فارم کے علاقے میں ڈاکووں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ گولیاں مسروقہ موٹر سائیکلوں سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق جعفرآباد کے علاقے کیٹل فارم پولیس تھانے کی حدود میں مسلح ڈاکووں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی جعفرآباد رانا معروف عثمان بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے پولیس نے فائرنگ کے تبالے کے بعد 2ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ انکے دیگرساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس نے ڈاکووں کے قبضہ اسے اسلحہ،مسروقہ موٹرسائیکلیں،موبائل فون برآمد کرلئے۔ پولیس نے زخمی ڈاکووں کو ہسپتال منتقل کردیا اور علاقے کے ناکہ بندی کرکے فرار ہونے والے ڈاکووں کی تلاش شروع کردی۔