Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان کے علاقے خاران میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق خاران کے علاقے لجے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان بھی برمد ہوا ہے اس کے علاوہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے ایک موٹر سائیکل اور 2 گاڑیاں بھی ملی ہیں اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مکمل تباہ کر دیا ہے، دہشتگرد بھتہ خوری، اغوا، ٹارگٹ کلنگ، خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے علاقے خضدار میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔